مقبول ترین خاتون نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی منگنی کی خبر اور تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 جون 2017 20:40

مقبول ترین خاتون نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی منگنی کی خبر اور تصاویر کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2017ء) مقبول ترین خاتون نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی منگنی کی خبر اور تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں خاصی مقبول خاتون نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی جانب سے منگنی کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رابعہ انعم نے دبئی میں مقیم ایک کاروباری شخص سے منگنی کی ہے۔ رابعہ انعم کی جانب سے جیسے ہی اپنی منگنی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، عوام کی جانب سے اس پر بھرپور ردعمل دیا گیا۔ رابعہ انعم کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ان کی منگنی کی تصاویر نے بھی خوب دھوم مچائی ہے۔

متعلقہ عنوان :