خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 جولائی 2017 12:20

خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2017ء) قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میدان میں نصب بارودی مواد کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :