بے انصافی کی صورت میں اپنے تحفظات کااظہارکرناہماراحق ہے،خواجہ سعدرفیق

ہمارے چہرے سیاہ،کپڑے گندلےکردیےتوسیاست کون کرےگا؟غیرفطری طریقے سے نکالوگےتوہم کم بیک کرینگے،واٹس ایپ اورحسین نوازکی تصویرلیک پربات نہ سنی گئی،معززجج نے ہمیں گارڈفادرکہہ دیا،ایک مقبول لیڈرکیخلاف بغیرثبوت بات کرناکیایہ انصاف ہے؟عمران خان صاحب یہ نہ ہوکہ آپ کوہمارے ساتھ ٹرک پرچڑھناپڑجائے،وفاقی وزیرریلوے کاتقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 جولائی 2017 16:21

بے انصافی کی صورت میں اپنے تحفظات کااظہارکرناہماراحق ہے،خواجہ سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم جولائی2017ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ بے انصافی کی صورت میں اپنے تحفظات کااظہارکرناہماراحق ہے،ہمارے چہرے سیاہ ،کپڑے گندلے کردیے توسیاست کون کرے گا؟پاکستان کاکیابنے گا؟جے آئی ٹی کوبھی سوچناچاہیے،واٹس ایپ ایشواور حسین نوازکی تصویرلیک پربات نہ سنی گئی ، ایک معززجج نے ہمیں گارڈفادرکہہ دیا،ہم گارڈفادرنہیں ،ایک مقبول لیڈرکیخلاف بغیرثبوت بات کرناکیایہ انصاف ہے؟انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین اس بات سے انکارنہیں کرینگے۔

کہ ہم نے فوجی اور سول آمریت کیخلاف جنگ لڑی ہے۔مشرف دورمیں میری والدہ دوائی نہ ملنے سے انتقال کرگئی۔میں نے کسی بھی آمریت سے ہاتھ نہیں ملایا۔

(جاری ہے)

مشرف کی آمریت نے عدلیہ کوٹارگٹ کیاتومیاں نوازشریف کی قیادت میں ہماراکردارساری دنیاکے سامنے ہے۔ایسالانگ مارچ جس میں جان جانے کا100فیصدخطرہ تھاغیرملکی وزراء خارجہ نے بھی فون کرکے آگاہ کیا۔

لیکن میاں نوازشریف نے گھربیٹھنے سے انکارکردیا۔عدلیہ کی آزادی ہماراخواب تھااس خواب کیلئے ہمارے بزرگوں نے جیلیں کاٹیں۔یہی وہ خواب تھا جس کیلئے وزیراعظم نوازشریف کوجلاوطنی کادکھ جھیلناپڑا۔عدلیہ بحالی کیلئے بہت سے ساتھی جیل بھی گئے۔عدلیہ کی بحالی کاکریڈٹ ہم سے کوئی واپس نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزادنہیں ہونگی توملک ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

میں کسی ایک ادارے سے مخاطب نہیں ہوں۔بلکہ ان تمام لوگوں کومخاطب ہورہاہوں جنہوں نے ووٹ دیے اور جنہوں نے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ میری گفتگوایک کارکن کی گفتگوہے کسی وزیرکی نہیں ہے۔وزارت کابوجھ بہت زیادہ ہوتاہے۔سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کاکیاقصور ہے۔جب بھی ہم حکومت میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔جس کاآغازلیاقت علی خان شہیدسے ہوا۔ان کوقتل کیاگیاپھر ان کے قاتل کوبھی موقعے پرقتل کردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی ہمشیرہ پرایوبی آمریت میں کس کس نے غلیظ الزام نہیں لگایاپھرایک دن اپنے بسترپرمردہ پائی گئیں۔پہلی حزب اختلاف کے بانی سولہروردی بھی وہی بات کرتے تھے جوآج نوازشریف کررہاے۔آگے بڑھیں ذوالفقارعلی بھٹوان سے لاکھ اختلافات سہی لیکن کیاان کوپھانسی دے کرانصاف کیاگیا؟دنیاکہہ رہی ہے کہ ان کاجوڈیشل قتل ہوا۔پھر محمدخان جونیجوکوبرطرف کردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پھرمیاں محمدنوازشریف جس روٹ سے آئے لیکن اس پردوبارہ واپس نہیں گئے۔احتساب کانعرہ لگا،لوٹ مارکے الزامات لگے۔پھرطیارہ سازش کیس میں ہائی جیکربناکرجلاوطن کردیاگیا۔کیابے نظیربھٹواس کی حق دارتھی کہ ان کوقتل کردیاجائے؟کیاان کاخون خون حق نہیں تھا؟پھریوسف رضاگیلانی کوایک حکم کے ذریعے نکال دیاگیا۔سعدرفیق نے کہا کہ اب ہم حکومت میں آئے توجگہ جگہ رکاوٹیں،دھاندلی کاالزام لگاکردھرنادیاگیا،پی ٹی وی پرحملہ کیاگیا،پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا۔

قبریں کھودی گئیں۔راحیل شریف کے کردارکی تعریف کرنی چاہیے۔راحیل شریف نے دھرناون میں مثبت کرداراداکیااورایمپائرکی انگلی کھڑی نہ ہوئی۔دھرنے کی سانپ ادھ موئے ہوگئے لیکن مرے نہیں۔سی پیک پراجیکٹ عالمی طاقتوں کوگوارہ نہیں۔کچھ پڑوسی ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے۔جبکہ کچھ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں ہم ان کے سامنے جھکتے رہیں۔پھربھکاری کی طرح مانگتے ہوئے ریمنڈڈیوس چھوڑناپڑتے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران کے دائیں بائیں کھڑے لوگ انہیں گالیاں دینے کامشورہ دیتے ہیں۔عمران خان صاحب آپ ہمیں گنداکرتے کرتے خود گنداہورہے ہیں۔یہ آگ کاکھیل ہے۔یہ نہ ہوکہ آپ کوہمیں گنداکرتے ہوئے ہمارے ساتھ ٹرک پرچڑھناپڑجائے۔اس ملک میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مرنے مارے جیسی لڑائی تھی۔لیکن پھرمل کرجدوجہدکرناپڑی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اتناآگے جاؤگے توپھرمچھلی پتھرچاٹ کرواپس آئیگی۔

لیکن تیرکمان سے نکل چکے ہم ایک دوسرے کیخلاف مدعی بن چکے۔لیکن حادثہ ہواتوآپ ذمہ دارہونگے۔آپ کے کارکن ہمیں سوشل میڈیاپرگالی دیتے ہیں۔نوازشریف کاجرم کیاہے؟جرم یہ ہے کہ وہ سرنہیں جھکاتا،سپرپاورکی ڈکٹیشن نہیں لیتااور دھماکاکرتاہے۔ریاستی اداروں کوحدودمیں رہنے اور ملک کوترقی کے راستے پرگامزن کرتاہے۔بجلی گھربناتاہے۔یمن کی لڑائی میں پاکستان کوفریق نہ بننے کی بات کرتاہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کاکرداراداکرنے کی بات کرتاہے۔یہ جرم ہے؟ہم اداروں کااحترام کرتے ہیں۔اگرایسانہ کیاگیاتوپاکستان سرزمین بے آئین بن سکتاہے۔بے شک ہمارے اوپرسے رورل گزاردیں۔ہمیں حق ہے کہ ہم بے انصافی کی صورت میں اپنے تحفظات کی بات کریں۔ہم بے ادبی نہیں کریں گے۔ہم فیصلوں کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں۔ہم کروڑوں ووٹ لیکرآئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واٹس ایپ کی بات کی ہماری بات نہ سنی گئی۔ہم نے حسین نوازکی تصویرلیک کی بات کی ۔جبکہ مخالفین نے مدعاہم پرہی ڈال دیا۔پھرجے آئی ٹی نے کہاکہ ہم نے لیک کی۔کس نے لیک کی ،کیوں کی اس کاذکرنہیں کیاگیا۔پھرطارق شفیع اور سعیداحمدکے ساتھ جے آئی ٹی نے بدسلوکی کی۔جے آئی ٹی کے ممبرجن کے اہلخانہ پہلے ق لیگ اب پی ٹی آئی میں ہیں۔

میں پوچھتاہوں کہ یہ کیساانصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک فاضل جج جومعززآدمی ہیں انہوں نے ہمیں گارڈفادرکہہ دیا۔ہم گارڈفادرنہیں ۔ایک ایسے آدمی کوگارڈفادرکہہ دیاجوملک کوچلارہاہے۔ہم درخواست دے سکتے تھے۔نہال ہاشمی نے بے وقوفی کی وہ خودوکیل ہیں۔غلط کیاانہوں نے انہیں نہیں کرناچاہیے تھا۔لیکن جذبات میں ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اگرہمارے کپڑے گندلے اور چہرے کالے کردیے گئے توسیاست کون کرے گا؟آصف اپنے کاموں کی وجہ سے باہرہوگئے۔ایک مقبول لیڈرکیخلاف بغیرثبوت کوئی بات کرے گاتوکیایہ انصاف ہے؟دہشتگردختم نہیں ہوئی،غربت ختم نہیں ہوئی لیکن اگرہم جھگڑپڑے توپاکستان کاکیابنے گا؟جے آئی ٹی کوبھی سوچناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :