جدید ٹیکنالوجی سے کسان ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہا ہے ،ڈاکٹر عابد محمود

ہفتہ 1 جولائی 2017 18:03

جدید ٹیکنالوجی سے کسان ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہا ہے ،ڈاکٹر عابد محمود
راولپنڈی۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدان آئرن اور وٹامن سے بھرپور گندم کی پیداوار کے حصول کے لیے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی سے کسان ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہا ہے ، پنجاب میں محکمہ زراعت کے 25ریسرچ انسٹی ٹیوٹ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں،زرعی تحقیقاتی مراکز میں مصروف عمل 1079سائنسدانوں نے کسان کو نیا حوصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسرچ نے کہاکہ موسمی تبدیلیوں سے زرعی اجناس کو محفوظ بنانے کے لئے نئی ورائٹی دریافت کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ کئی فصلوں کی جڑوں کی ساخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جڑیں لمبی بنائی جا رہی ہیں ۔ کئی فصلوں کے پھولوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :