جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیدا وار میں 45 فی صدتک کمی کا باعث بنتی ہیں، محکمہ زراعت راولپنڈی

ہفتہ 1 جولائی 2017 18:03

راولپنڈی۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) محکمہ زراعت راولپنڈی نے کہا ہے کہ فصلوں کی منافع بخش کاشت میں سب سے زیادہ خطرہ جڑی بوٹیوں سے ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کیڑے مکوڑے 30 فی صد، بیماریاں 20 فی صد، متفرق 5فی صد اور جڑی بوٹیاںفصلوں کی فی ایکڑ پیدا وار میں 45 فی صدتک کمی کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق جڑی بوٹیاںگندم کی فی ایکڑ پیداوار8 1 تا 30 فیصد، کپاس 3 تا 41 فیصد ،دھان17 تا39 فیصد ، گنا 10 تا 35 فیصد، مکئی 24تا47 فیصد، دالیں25تا 55 فیصد ،تیلدار اجناس 21 تا 45 فیصد اور سبزیات 39 تا 89 فیصد کم کر دیتی ہیں۔

جڑی بوٹیاں قیمتی زرعی وسائل کیلئے بہت بڑ ا خطرہ بن کر سامنے آئی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ زرعی وسائل جن کو جڑی بوٹیاں بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان میں پانی، خوراک، روشنی اور جگہ بہت اہم ہیں۔فصلوں کی منافع بخش کاشت کیلئے پانی بہت ضروری ہے۔ جڑی بوٹیاں زمین میں پہلے سے موجود پانی اور آبپاشی کی صورت میں دیا جانے والا قیمتی اور تیزی سے نایاب ہوتا ہوا پانی اپنی نشوونما کیلئے استعما ل کر کے ضائع کر دیتی جڑی بوٹیاں فصلوں کے مقابلہ میں تیزی اور زیادہ گہرائی سے پانی حاصل کرتی ہیں۔ اس لئے ان کا فوری تدارک کریں۔