50 ہزار ایکڑ رقبہ پر پھل کی مکھی کا کنٹرول کا منصوبہ شروع

ہفتہ 1 جولائی 2017 18:03

راولپنڈی۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے پاکستان کے تین اہم ترین پھلوں (آم ،امرود ،کینو )کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کے لئے 227.610 ملین روپے کا منصوبہ شروع کر دیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ نے پھل کی مکھی پر قابو پانے کے لئے سالانہ مینجمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ سے آم ،امردواورکینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ منصوبہ کے تحت کل 50,000 ایکڑ پر پھل کی مکھی کا کنٹرول کیا جائے گا جس میں 20,000 ایکڑ پر آم کے باغات ، 26500 ایکڑ پر ترشاوہ باغات اور 3500 ایکڑ پر امرود کے باغات شامل ہیں۔ پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں۔ سال میں کم از کم اس کی 10 سے 13 نسلیں چلتی ہیں۔ پاکستان میں اس کی دو اقسام قابل ذکر ہیں جن میں زونیٹا اور ڈارسیلوز پائی جاتی ہیں۔