بھارت کی پاکستان سے اپنےجاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پھر سے درخواست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 جولائی 2017 18:54

بھارت کی پاکستان سے اپنےجاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پھر سے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین17-یکم جولائی2017ء) بھارت کی جانب سے پاکستان سے اپنےجاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پھر سے درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس فہرست کا تبادلہ ہر سال یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھارت نے ایک مرتبہ پھر سے اپنےجاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :