نارنگ منڈی ‘جنگلی سورئوںنے فصلیں تباہ وبربادکردیں،فائرنگ کی اجازت نہ ملنے پرکسانوں احتجاج

ہفتہ 1 جولائی 2017 21:23

نارنگ منڈی ‘جنگلی سورئوںنے فصلیں تباہ وبربادکردیں،فائرنگ کی اجازت ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں جنگلی سورئوںنے حد نگاہ تک فصلیں تباہ وبربادکردیںانتظامیہ کی جانب سے فائرنگ کی اجازت نہ ملنے پر یونین کونسل مہتہ سوجاکے وائس چیئرمین چوہدری نصراللہ کجلہ کی قیادت میں کسانوں نے شدیداحتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بتایاکہ جنگلی سورئوں نے سرحدی علاقہ میں پریشان کن صورتحال اختیارکرلی ہے جنگلی سورئوں کے غول فصلوںمیں گھس جاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے فصلوںکو ملیامیٹ کر دیتے ہیں جبکہ کسانوںکوبھی کاٹ رہے ہیںاس طرح جنگلی سور ہر سال کروڑوںروپے کااناج تباہ وبرباد کر رہے ہیں سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے جنگلی سورئوں کی افزائش نسل میں بے تحاشااضافہ ہوگیاہے اب وہ دیہاتوںمیںبھی آوارہ کتوںکی طرح نظر آتے ہیں جو باعث تشویش ہے انہوںنے جنگلی سورئوں کوتلف کرنے کیلئے فائرنگ کی اجازت کامطالبہ کیاہے واضح رہے کہ سرحدی علاقہ میں کسان ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنازرخیز ترین زرعی رقبہ اونے پونے داموں فروخت کرنے پرمجبورہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :