Live Updates

وادی نیلم‘ سیاسی چپقلش ‘بورڈ آویزاں کرنے کاتنازعہ‘4 مسلم کانفرنسیوں نے پی ٹی آئی کے کارکن کومار مار کر لہولہان کردیا

1دانت توڑ دیا، ڈنڈوں ، مکوں، لاتوں کے وار سے پی ٹی آئی کے کارکن کو ادھ موا کر دیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) وادی نیلم، سیاسی چپقلش ‘بورڈ آویزاں کرنے کاتنازعہ‘4 مسلم کانفرنسیوں نے پی ٹی آئی کے کارکن کومار مار کر لہولہان کردیا۔1دانت توڑ دیا، ڈنڈوں ، مکوں، لاتوں کے وار سے وحید میر کو ادمواکردیا،میڈیکل رپورٹ کے باوجود پولیس تھانہ لوات ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ی ، تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقہ چانگن مین شاہراہ پر پی ٹی آئی نیلم کانصب بورڈ مسلم کانفرنس وارڈ چانگن نے اکھیڑ دیا۔

پی ٹی آئی تحصیل آٹھ مقام کے سینئر نائب صدر محمد وحید میر پر 4 افراد نے حملہ کردیا، حملہ کرنیوالوں میں مسلم کانفرنس وارڈ چانگن کے سلیم میر، امتیاز میر، ریاست میر ، پسران غلام محی الدین شامل تھے ۔بورڈ اکھیڑنے پرمنع کرنے پر مذکورہ افراد نے تحریک انصاف کے عہدیدار محمد وحید میرپر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

لاتوں ، مکوں، ڈنڈوں کی بارش کردی ۔ جسم پر درجنوں زخموں کیساتھ ساتھ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے باوجود تھانہ پولیس لوات ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ی ہیں۔ سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک غنڈوں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں ، مجھے پر حملہ کرانے میں شمیم علی ملک کا ہاتھ ہے ۔ وہ اپنے عزیز پولیس اہلکار ساجد کے ذریعے ایف آئی آرمیں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ متاثرہ شخص محمد وحید میر نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان کو اپنی زخمییں دکھاتے ہوئے کہاکہ کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی نیلم کا وارڈ چانگن میں ایک بورڈ آویزاں تھا ۔

جورات کی تاریک میں اکھیڑ دیاگیا۔ تاہم دوبارہ بورڈ لگانے پر مسلم کانفرنسی راہنمائوں سلیم میر، امتیاز میر، ریاست میر ، پسران غلام محی الدین نے مجھ پر حملہ کردیااور مار مار کرلہولہان کردیاہے ۔ ایس پی نیلم ، ڈی سی نیلم سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ اشخاص مجھے جان سے مار نے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف فراہم کیاجائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :