محمد شفیع مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کا عظیم سرمایہ تھے ‘ چوہدری پرویز اشرف

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:50

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ محمد شفیع مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کا عظیم سرمایہ تھے ،جنہوں نے اپنی 90 سال زندگی اسلامی اقتدار کیساتھ گزارتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو پروان چڑھایا۔وہ آج یہاں محمد شفیع مرحوم کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس تعزیتی ریفرنس سے چودھری عبدالرحمن ، ملک بابوخان ، چودھری عامر ، چودھری راشد ، چوہدری شاہ زیب ، چودھری نصیر ، چودھری طارق ، وچودھری عظیم عاس مالمی نے مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ محمد شفیع مرحوم آف نوجوانوالہ نے اپنی زندگی عوام کیلئے وقف کی ہوئی تھی ۔انہوں نے اس علاقے میں پیپلزپارٹی کے نظریا ت زندہ رکھا ۔ اور مرتے دم تک بھٹو کے نظریات پر عمل پیرا رہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاصدیوں پرنہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر مرحوم کے ورثاء چودھری محمد ریاض، چودھری ذوالفقار ودیگر لواحقین نے مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا۔