چکوٹھی‘مسلم لیگی کارکنان کا راستہ روک کر ہوائی فائرنگ ‘رشتہ داروں کو ملنے آنے والے ملکی سلامتی کے ادارے کے اہلکار،ان کے بھائی اور بچوں پر شدید تشد د مار مار کر ادھ موا کر دیا ‘ مقدمہ درج

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:52

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آبائی یونین کو نسل سلمیہ سر بالا کے مقام پر مسلم لیگی کارکنان کا راستہ روک کر ہوائی فائرنگ رشتہ داروں کو ملنے آنے والے ملکی سلامتی کے ادارے کے اہلکار،ان کے بھائی اور بچوں پر شدید تشد د مار مار کر ادھ موا کر دیا موٹر سائیکل تباہ کر نے کے علاوہ موبائل ،پرس نقدی بھی ساتھ لے گئے تھانہ پولیس چکارنے مقدمہ درج کر دیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی علاقہ میں شدید خوف وہراس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملکی سلامتی کے ادارے کے اہلکار راجہ محمد افراہیم ولد محمد ارشاداپنے بھائیوں اور بچوں کے ساتھ چکار کے گائوں نرگولی کے مقام پر اپنی پھوپھی سے عید ملنے کے بعد واپس باغ سدھن گلی روڈ پر جا رہے تھے کہ ایک درجن سے زائد اسلحہ سے لیس مسلم لیگی کارکنان نے سر بالا کے مقام پر روڈ بلاک کر رکھی تھی جب انھیں روڈ کھولنے کا کہا گیا تو مسلم لیگی کارکن ملکی سلامتی کے ادارے کے اہلکار اور دیگر پر حملہ آور ہوگئے ایک درجن سے زائد مسلم لیگی کارکنان نے ملکی سلامتی کے ادارے کے اہلکار راجہ محمد افراہیم ،راجہ محمد افتخار،راجہ عابد خان ،محسن خان ،اور راجہ نعیم کو مار مار کر شدید زخمی و ادھ موا کر دیا جس کے بعد زخمی ہو نے والے تمام افراد کو پہلے آر ایچ سی چکار اورپھر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں پہنچایا گیا جہاں پر باقی افراد کو طبعی امداد دینے کے بعد گھروں کو واپس کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی ہو نے والے شخص راجہ افتخار کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ سب ڈویژن چکار میں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ہوائی فائرنگ کے زریعے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانا معمول بن چکا ہے پولیس امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور آئی جی آزاد کشمیر یونین کونسل چکار،سلمیہ اور دیگر علاقوں میں لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں

متعلقہ عنوان :