اٹک،پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،5قمار باز گرفتار،دو فرار

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:18

اٹک،پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،5قمار باز گرفتار،دو فرار
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) تھانہ صدر اٹک پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،5قمار باز گرفتار،دو فرار ہو نے میں کامیاب،پولیس نے مقدمہ د رج کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کہ جسیاں گائوں میں کچھ افراد کھلی جگہ پر بیٹھ کر قمار بازی کرنے میں مصروف ہیں پولیس نے ریڈ کر کے قمار بازی میں مصروف عامر جمیل ولد خورشید سکنہ جسیاں،ضیغم خان ولد غلام خان،نصیر احمد ولد غلام خان سکنائے مرزا،عارف محمود ولد عبدالخالق سکنہ کوٹ چھجی،فراصت علی خان ولد محمد صفدر،سکنہ ماڑی کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 41ہزار روپے،4عدد موبائل،2عدد موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا،جبکہ محمد عمران ولد محبوب الہی،ریاض ولد مشتاق سکنائے مرزاموقر سے فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :