سعدرفیق نے نوازشریف کے کہنے پرتقریرکی ،نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں،نبیل گبول

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:20

سعدرفیق نے نوازشریف کے کہنے پرتقریرکی ،نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ خواجہ سعدرفیق نے نوازشریف کے کہنے پرتقریرکی ،نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خواجہ سعدرفیق نے تقریرنہیں کی بلکہ ان سے کروائی گئی ہے ۔سعدرفیق نے جوکیاہے وہ نوازشریف کے کہنے پرکیاہے ،نوازشریف کے خلاف فیصلہ متوقع ہے ،اوروہ دس سال تک نااہل ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہوسکتاہے کہ نوازشریف مریم کی پیشی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کردیں ،مسلم لیگ ن کوپتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیاہونے والاہے ن لیگ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔