ہانگ کانگ کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ آزادی حاصل ہے،چین

ہانگ کانگ کوخودمختاری، سکیورٹی اور ترقی کے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صدرشی کا خطاب

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے ملک کی ہانگ کانگ پر اقتدار کے خلاف ناقابل اجازت چیلینجز پر واننگ جاری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر نے یہ بات وارننگ ہانگ کانگ کی نئی اور پہلی خاتون راہنما کیری لیم کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ 'چین کی سالمیت اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے، مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار کو چیلینج کرنے، یا ہانگ کانگ کی سرزمین کو چین کے خلاف دراندازی کے لیے استعمال کرنے جیسی کوششیں سرخ لکیر عبور کرنے جیسی ہوں گی اور ایسا کرنے کی بالکل اجازت نہیں جائے گی۔

ان کے بقول ہانگ کانگ کو 'خودمختاری، سکیورٹی اور ترقی کے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہانگ کانگ کو ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :