چین ، صوبہ ہونان میں شدید بارشیں ، 3 لاکھ افراد بے گھر

دریائوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہو گئی ، چند روز میں مزید اضافے کا امکان دودن کی بارشوں میں 6370مکا ن اور 295160ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں معمولات زندگی درہم برہم ، 45مسافر ٹرینیں معطل یا منسوخ ، گاڑیوں کی آمدو ر فت بھی بند

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) چین کے مرکزی صوبہ ہونان میں مسلسل شدید بارشوں کے باعث دریائے یانگٹ زی کے معاون دریا زیانگ جیانگ میں پانی کی سطح کی ریکارڈ حد تک بلند ہو گئی ہے ، اتوار کی صبح یہ سطح سیلاب کی سطح سے بھی بلند ہو گئی تھی ، ہونان کے دارالحکومت چانگ شا کے دریائو ں میں پانی کی سطح 39.21میٹر تک پہنچ گئی جبکہ 1998ء میں شدید سیلاب کے موقع پر پانی کی سطح 39.18میٹر تک بلند ہوئی تھی تاہم پانی کی سطح میں آئندہ چند دنوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے ،دریں اثنا ڈانگ ٹنگ جھیل اور دیگر چھوٹے بڑے دریائوں میں پانی کی سطح خطرے کی سطح سے بھی بلند ہو گئی جس سے سیلاب پر قابو پانے کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، تباہ کن بارشیں صوبہ ہونان میں 22جون سے شروع ہوئی تھیں جن کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 311300افراد بے گھر ہو گئے ، 6370مکا ن تباہ ہوئے ،295160ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ، سیلاب سے جنوب اور مشرقی ہونان کے جنوب 832قصبے متاثرہوئے ، یہ بارشیں صرف دو دن جاری رہیں جبکہ صرف 24گھنٹے کے دوران 264.2ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، ہمسائے گوانگ زی زوانگ کے خود مختارریجن میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے جن کے باعث 45مسافرٹرینیں معطل یا منسوخ کرنا پڑیں جبکہ شاہراہوں پر آمدورفت بھی بند ہو گئی اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہو گیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :