چینی بحری بیڑا خیرسگالی کے مشن پر ہانگ کانگ پہنچ گیا

بیڑے کے آفیسر ز اور جوان ہانگ کانگ کی 20ویں سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہورہے ہیں بحری بیڑا تباہ کن گائیڈڈ میزائلوں ، میزائل فریگیٹ ، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے لیس ہے

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) چین کا ایک بحری بیڑا جس میں طیارہ بردار جہاز لیائوننگ بھی شامل ہے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی ریجن پہنچ گیا ہے ، یہ بحری بیڑا ہانگ کانگ کو چین کی واپسی کی 20ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں یہاں خیر سگالی کے دورے پر پہنچا ہے، پیپلز لبریشن آرمی ، نیوی کے ترجمان لیانگ یانگ چینی بحری بیڑا فلوٹیلا تباہ کن گائیڈڈ میزائلوں ، میزائل فریگیٹ ، جی15-لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے لیس ہے، بحری بیڑے پر موجود افسر اور جوان ہانگ کانگ کے شہریوں کے ساتھ کئی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے اور آپس میں تبادلہ خیال بھی کریں گے ، بحری بیڑا شہریوں کیلئے کھلا ہو گا جہاں شہری آ کر بحری بیڑے کے عملے سے ملاقات کر سکتے ہیں ، بحری بیڑے کی آمد ہانگ کانگ کے شہریوں کو قومی دفاع ، فوجی اور بحری طاقت کے بارے میں حکومت کی کامیابیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی ، پیپلز لبریشن آرمی ہانگ کانگ گیر یژن 1997ء سے ہانگ کانگ کے دفاع کی ذمہ دار ہے جب سے ہانگ کانگ کی چین کو واپسی ہوئی ہے۔