امریکہ ،مغوی چینی سکالر کا سراغ نہیںمل سکا

شبہ ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا ،مقامی ذرائع ابلاغ اغوا کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

اتوار 2 جولائی 2017 12:50

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) مقامی پولیس نے وزٹنگ چینی سکالر زینگ ینگ ینگ کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، چینی سکالر کو یونیورسٹی آف الی نائس اربانا کمپین (یو آئی یو سی) مڈو یسٹ امریکہ سے اغوا کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برینڈ کرسٹن سین کو گذشتہ رات زینگ کو گرفتار کرنے کے الزام میں ایک شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے،زینگ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہے ، زینگ کو آخری بار یو آئی یو سی کیمپس کے شمال میں 9جون کو دیکھا گیا تھا جہاں اس نے چار کول رنگ کی باسکٹ بال کیپ پہنی ہوئی تھی ، سفید ٹینس شوز اور جین پہنے ہوئے تھا ۔

ایف بی آئی کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور اس پر الزام کا اعلان ایف بی آئی کے چار ج سین کاکس سپرنگ فیلڈ ڈویژن کے سپیشل ایجنٹ اور قائم مقام امریکی اٹارنی پیٹر ک ڈی ہن سین نے کیا ہے ، کرسٹن سین قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی زیر نگرانی تھا ، اب وہ ان کی حراست میں رہے گا اور اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا ، تحقیقاتی اداروں کا خیال ہے کہ چینی سکالر شاید اب زندہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :