چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی ہیلمٹ کوہل کی آخری رسومات میں شرکت

اتوار جولائی 12:51

سٹرا سبرگ ، فرانس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی وان جینگ نے گذشتہ روز جرمنی کے سابق چانسلر ہیلمٹ کوہل کی آخری رسومات میں شرکت کی ،یہ تقریبات فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں ہوئیں جو یورپی پارلیمنٹ کا معروف فرانسیسی شہر ہے، صدرشی کے خصوصی ایلچی وان جینگ نے چین کے صدر شی ، چینی حکومت اور عوام کی طرف سے آخری رسومات میں شرکت کی اور ہیلمٹ کوہل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک ، جرمنی کے صدر فرینک والٹر اور ہیلمٹ کوہل کے پسماندگان سے بھی ااظہار تعزیت کیا ، وانگ چینگ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جرمنی کے سابق چانسلر کوہل 87سال کی عمر میں 16جون کو جرمنی میں فوت ہو گئے تھے ۔