تحر یک انصاف جمہو ریت کیساتھ کھڑی ،کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے‘ چوہدری سرور

شفاف احتساب سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی ،جمہو ریت کی آڑ میں کرپشن کرنیوالوں کا راستہ ہر صورت روکا جائیگا

اتوار 2 جولائی 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی اورہمار امطالبہ شفاف احتساب اور کرپشن کا خاتمہ ہے،جمہو ریت میں کرپشن اور بد عنوانی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ ہے ،ہم ملک میں حقیقی تبدیلی لاکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کر یں گے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کی خاتون رکن فرحت ارسال کی رہائشگاہ پر عید ملین پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے اس لیے عمران خان سمیت پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک کو کرپشن سے عذاب سے نجات دلائی جائے کیونکہ جب تک کرپشن ہوتی رہے گی ملک میں مسائل کا حل او ر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جمہو ریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔مگر جمہو ریت کی آڑ میں کرپشن کر نیوالوں کا راستہ ہر صورت روکا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :