کوآپریٹو تحریک کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے فعال کو آپریٹو اداروں کوا اصل روح کے مطابق بحال کیا جائیگا‘ اقبال چنڑ

صوبہ بھر میں32 ہزار748کو آپریٹو سو سائٹیاں رجسٹرڈ ، جن میں سی28ہزار891سوسائٹیاں زراعت سے منسلک ہیں

اتوار جولائی 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ عوام میں کوآپریٹو تحریک کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں موجود فارم سروسز سنٹرز، اور دیگر کو آپریٹو فیڈریشن فعال کو آپریٹو اداروں کوامداد با ہمی کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے گا،اس وقت صوبہ بھر میں3ہزار748کو آپریٹو سو سائٹیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سی28ہزار891سوسائٹیاں زراعت سے منسلک ہیں۔

جبکہ کوآپریٹو بنک کی طرف سے کاشتکاروں میں سالانہ اربوں روپے کے قرضہ جات آسان شرائط پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے ز رعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ممبران سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے بڑے شہروں میں کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں عوام کی کثیر تعداد رہائش کو فوقیت دئیے ہوئے ہے کیونکہ یہاں پر رہائشی سہولیات دیگرسوسائٹیوں کی نسبت بہتر انداز میں میسر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لا ہور شہر میں 105کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیںایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد ممبران رہائش پزیر ہیں۔جوکہ لاہور میں رہائشی رقبہ کا30فیصد سے زائد ایریا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس نے ما ڈل بائی لازکو نئی شکل دینے کے لئے ترامیم کا عمل شروع کر دیا ہے ۔جبکہ لاہور کی 82 کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںمیں منظور شدہ بائی لاز پر سختی سے عمل در آمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر آف پلاٹ کا کام با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہونا شروع ہو گیا ہے۔جس سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سوسائٹیوں میں بروقت آڈٹ اور الیکشن کرانے بارے سختی سے ہدایات کر دی گئی ہیں اگر کسی بھی سوسائٹی کی طرف سے اس بارے شکایت سامنے آئی تو ایسی سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سوسائٹیوں کے معاملات کی نگرانی انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے