مون سون بارشوں کے باعث ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل کا قیام

اتوار 2 جولائی 2017 13:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء)وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سیل میںدو شفٹیں ہوں گی ۔

صوبہ بھر سے مون سون بارشوں سے ہونے والی کسی بھی کیفیت بارے حاصل کی گئی معلومات اور ڈیٹا سے عوام الناس اور دیگر ادارمستفید ہو سکیں گے۔ کسی بھی صورت حال میں بلدیات سے وابستہ ہر قسم کے معاملات کے متعلق ڈیٹا اور بلدیاتی اداروں میں موجود مشینری ، جیکٹس،بوٹس،پانی کے اخراج سے وابستہ ہر قسم کی مشینری بارے استعمال کا ڈیٹا باقاعدگی سے رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی بھی صور ت حال سے فوری نمٹنے کے لئے تمام چیف آفیسرز میٹرو پولیٹین،میونسپل کارپوریشنز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس سیل کے قیام بارے تمام کمشنرز ڈپٹی کمشنرز دیگر متعلقہ محکموں کو بھی آگاہی فراہم کر دی گئی ہے۔فلڈ کرائسسز ممنیجمنٹ سیل کے انچارج ڈائریکٹر احمد حسیب میاںکے ٹیلی فون نمبر0300-9481075 سے معلومات حاصل کی جا سکتیں ہیں۔ عبدالہارون ایڈمن آفیسر کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جوپی ڈی ایم اے کے تعا ون سے سیلاب متاثرین سے متعلق ہر قسم کی سہولیات باہم پہنچائیں گے اور ہر قسم کا ڈیٹا محکمہ کو بھجوائیں گے۔