جرمنی نے فیس بک ،گوگل،ٹویٹر کے لئے قوانین کی منظوری دے دی

اتوار جولائی 13:10

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) جرمنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک ،گوگل،ٹویٹر کے لئے قوانین کی منظوری دے دی ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جرمن پارلیمنٹ نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے مطابق فیس بک،، ٹویٹراور یوٹیوب جیسی ویب سائٹوں کیلئے لازم ہو گا کہ وہ پوسٹ کئے گئے کسی بھی قسم کے نفرت انگیز مواد کو فوری پر ڈیلیٹ کریں ورنہ انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

آن لائن ویب سائٹ DW.comکی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت کمپنیوں کے پاس 24 گھنٹوں کا ٹائم ہو گا جس کے دوران وہ جرمن قانون کے مطابق نفرت انگیز اور متنازع قرار دیئے گئے مواد کو ہٹا سکیں گی۔ زیادہ پیچیدہ اور مبہم مواد کی صورت میں یہ مہلت سات دن کی ہو گی۔ نفرت انگیز مواد کو دیئے گئے وقت میں ختم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کو 50 ملین یورو ( تقریباً 6ارب پاکستانی روپے ) کا جرمانہ ہو گا۔۔جرمن حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد کی صورت میں انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد ، جعلی خبروں اور دہشتگرد تنظیموں کے پراپیگنڈہ میں بڑی حد تک کمی آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :