جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ملزم غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے، پولیس حکام

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے آگسبرگ اور ورسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :