پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد ہلاک

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاک افغان سرحد ی علاقے برمل میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے اس پار پکتیا کے علاقے میں کئے جانے والے امریکی ڈرون حملے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے گئے۔ ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پانچوں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :