یمن میں ہیضہ سے چند ہفتوں کے دوران 1500 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد متاثر

ہیضے کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) یمن میں ہیضہ کی وبا کے باعث چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد ہلاک جب کہ لاکھوں افرادمتاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہیضہ کی وبا کی باعث اب تک 1500 افراد ہلاک جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ اعدادو شمار 27 اپریل سے 30 جون 2017 تک ہیں جب کہ ملک میں ہیضے کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تاہم موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔