فلپائنی صدر نے مارشل لا کے ناقدین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے مارشل لا ء کے ناقدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے مارشل لا ء کے ناقدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈویٹرٹے نے ملک کے شورش زدہ شمالی علاقے میندانا میں مارشل لا نافذ کر رکھا ہے، جہاں داعش کے جنگجوں کے خلاف عسکری کارروائی بھی جاری ہے۔ ملکی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے اس فوجی آپریشن کے قانونی ہونے کے بارے میں فیصلہ بھی سنانے والی ہے۔ تاہم فلپائنی صدر کا اصرار ہے کہ شدت پسندوں کو شکست دینے کی خاطر وہ تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :