چین کسی بھول میں نہ رہا ،1962کے بھارت اورآج کے بھارت میں بہت فرق ہے،وزیردفاع ارون جیٹلی

اتوار 2 جولائی 2017 13:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) بھارتی وزیردفاع وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ 1962 کے بھارت اور 2017 کے بھارت میں کافی فرق ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی تی وی کے مطابق بھارتی وزیردفاع ارون جیٹلی نے یہ بات چین کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں چین نے کہا تھا کہ بھارت کو 1962 کی جنگ سے سبق لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ 1962 کے بھارت اور 2017 کے بھارت میں کافی فرق ہے،چین کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاہم اب ہمارے صبر کا امتحان لیاگیا تو دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :