وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع جے آئی ٹی میں پیش ،ْ (آج)حسن نواز ،ْ (کل)حسین نواز اور پرسوں مریم نوازطلب

جے آئی ٹی دس جولائی کو سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کریگی

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اتوار کو پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کر دہ جے آئی ٹی کے روبرو وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 25جون کو سمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو3 جولائی، حسین نواز کو4جولائی جبکہ مریم نواز کو 5جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے ،ْ حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن کی تیسری پیشی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز پانچ مرتبہ ،ْحسن نواز دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

،ْ وزیراعظم نواز شریف نے بھی 15 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمیٰ کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔

متعلقہ عنوان :