اٹک میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْپولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا

اتوار 2 جولائی 2017 13:31

اٹک میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْپولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) ضلع اٹک میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد پولیس اورریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیاتفصیلات کے مطابق اٹک میں کھوڑو روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں تقریباً50ہزار لیٹر آئل موجود تھا ۔

(جاری ہے)

ٹینکر الٹنے کے فوری بعد ڈرائیور نے پولیس کو حادثے سے آگاہ کیا جس پر پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کو سیل کردیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔