ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتیبان ہے،شہزادہ ترکی الفیصل

اتوار 2 جولائی 2017 13:50

ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتیبان ہے،شہزادہ ترکی الفیصل
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) شاہ فیصل مرکز برائے اسلامی مطالعات کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی پشتی بان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ پیرس میں ایرانی حزب اختلاف کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں تقریر کررہے تھے۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے خطے میں انقلابات اور بغاوتیں برآمد کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایرانی انتخابات غیر جمہوری اور غیر قانونی ہیں کیونکہ خامنہ ای ہی امیدواروں کو نامزد کرتے ہیں اور ایرانی رجیم ایک جمہوری نظام کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے۔شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کے عہدے داروں کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمات چلائے جانے چاہییں۔ایرانی حزب اختلاف کی اس کانفرنس میں شریک متعدد شخصیات نے ایرانی عوام کی تہران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس برطانیہ ، اٹلی ،البانیا ،مصر ، فلسطین ،اردن ، تیونس اور الجزائر کے پارلیمانی وفود کے علاوہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :