قومی احتساب بیورو کی کمیٹی نے محکمہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد آئی سی ٹی کی کارکردگی موثر بنانے اور ہاوسنگ سوسائٹیوںمیں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے متعدد تجاویز پیش کردیں ،کمیٹی چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب آرڈنینس 1999 کے سیکشن 33سی کے تحت کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپٹل ٹریٹرری میں اصلاحات کیلئے قائم کی گئی

محکمہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی تجاویز کی تعریف

اتوار جولائی 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے محکمہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے قائم پریونیشن کمیٹی نے ادارہ کی کارکردگی موثر بنانے اور ہاوسنگ سوسائٹیوںمیں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے متعدد تجاویز پیش کی ہیں محکمہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد نے ہاوسنگ سوسائٹیوںمیں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی تجاویز کوسراہا ۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب آرڈنینس 1999 کے سیکشن 33سی کے تحت کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپٹل ٹریٹرری میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی جس میں محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندوں کو شامل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ کوآپریٹو اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے نیب کی پریونیٹن کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جس میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر تفصیلی غوروخوص کیا گیا جس کے بعد سفارشات پیش کی گئیں ۔

یہ سفارشات نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کو پیش کی گئیں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید موثربنانے کیلئے نیب کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ سفارشات عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں تاکہ نہ صرف عام شہریوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایاجاسکے بلکہ محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی کے امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد آئی سی ٹی نے قابل عمل تجاویز تیارکرنے پر نیب کی تعریف کی۔ تین مارچ 2017ء کو نوٹیفکیشن ہوا جس کے بعد محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی منیجمنٹ کمیٹیوں کو کوآپریٹو کمیٹیوں کے ایکٹ 1925 کی دفعہ 44ای اور 44ڈی کے تحت ان سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ہر کوآپریٹوسوسائٹی یریونیشن کمیٹی سے رابطہ کیلئے فوکل پرسن تعینات کرے گی جوان سفارشات پرعملدرآمد میں کوتاہی پرذاتی طورپر ذمہ دار ہوںگا فوکل پرسن ہفتہ وار بنیادوں پرسرکل رجسٹرارمحکمہ کوآپریٹوسوسائٹیز اسلام آباد کو پیشرفت سے آگاہ کرے گا شکایت کی صورت میں سوسائٹی قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی ۔

محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد میں اصلاحات کیلئے نیب کی یریونیشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہرکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اپنے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اتھارٹی ، کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور متعلقہ سرکل رجسٹرار کو ہرسال فراہم کرے گی اورسرٹیفیکیٹ دے گی کہ سوسائٹی نے منظور شدہ لے آوٹ پلان کے خلاف ورزی نہیں کی۔ہرکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ لے آوٹ پلان پرسختی سے عمل کرے گی اور سوسائٹی کی منظوری کے بغیر کسی کے شیئر کو ٹرانسفرنہیں کیاجائے گا ہرکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لے آوٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سالانہ بنیادوں پر ہینڈ آڈٹ سرٹیفیکٹ حاصل کرے گی کوئی بھی کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی زمین کا قبضہ حاصل کئے بغیر اپنے کسی ممبر کو الاٹمنٹ لیٹر یا POSSESSION سرٹیفیکٹ جاری نہیں کرے گی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اے جی ایم سے منظوری کے بغیر ممبران کوالاٹ شدہ کسی پلاٹ کا سائز اور مقام تبدیل نہیں کرسکے گی ہرکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرارکو اے جی ایم کے منٹس جمع کرانے سے پہلے متعلقہ میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کرے گی کہ منظور کئے گئے ایجنڈہ آئٹم میں میونسپل بائی لاز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی متعلقہ ادارے کی جانب سے تیس دنوں میں جواب نہ ملنے کی صورت میں یہ تصور کیاجائے گا کہ متعلقہ اتھارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں اور اے جی ایم کے منٹس پرقانون کے مطابق عمل کیاجائے گا ۔

کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اس وقت کوئی تسلیم شدہ منصوبہ شروع کرے گی جس میں وہ کم ازکم مطلوبہ زمین کا قبضہ حاصل کرلے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اخبار میں سکیم منصوبے کی ایڈورٹائزنگ سے پہلے متعلقہ ڈویلپمنٹ میونسپل اتھارٹی سے پہلے منظوری حاصل کرے گی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے پہلے سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی اوران ستر فیصد کام مکمل کئے اورتیار منصوبہ شروع نہیں کرے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پانچ سال کے اندر اپنی جاری سکیم منصوبہ مکمل کرے گی ناکامی پر اس کے خلاف کوآپریٹو ہاوئسنگ سوسائٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرار کی اجازت کے بغیر سوسائٹی کے ایک اکاونٹ کی مد سے دوسری سکیم منصوبے کیلئے فنڈز استعمال نہیں کرے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی قانونی کے مطابق ریزرورفنڈ قائم کرے گی جو کہ سوسائٹی کی ملکیت کی تعمیر ومرمت اور بحالی پرخرچ کئے جائیںگے۔

کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے ملازمین اور سوسائٹی کے مفاد میں پراویڈنٹ فنڈ قائم کرے گی جس طرح حکومت کی جانب سے ملازمین کیلئے قائم کیاجاتا ہے ۔کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی حکومتی قواعد وضوابط کے مطابق اپنے ملازمین کوگریجویٹی دے گی ۔ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی چھٹے کوآپریٹو اصول کے تناظر میں کوآپریٹو میں تعاون کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کرے گی اور مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مشترکہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کوآپریٹوکومستحکم کرے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے اخراجات سے ویب سائٹ قائم کرے گی اورمنیجنگ کمیٹی اس پرہروقت اپ ڈیٹ اور خوش اسلوبی سے چلنے کی ذمہ داری ہوگی اس ویب سائٹ پرسوسائٹی کے تمام ممبران کسی بھی وقت رسائی حاصل کرسکیںگے سوسائٹی عوام کی رسائی بھی اس ویب سائٹ تک یقینی بنائے گی اگر کوئی معلومات صرف ممبران کو فراہم کرنا ضروری ہوںگی تواس کیلئے ممبران کو علیحدہ یوزرنیم اورپاس ورڈ دیاجائے گا جس سے وہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے سوسائٹی کی رجسٹریشن کی تاریخ ، ٹیلی فون ، غیر سوسائٹی کا دفتر، سوسائٹی کے بائی لاز سے متعلق رجسٹرارکی وقتا فوقتا ہدایت گزشتہ تین سال کی سالانہ اور خصوصی آڈٹ رپورٹس ، لے آوٹ پلان کی منظور شدہ کاپی گزشتہ تین سال اور حالیہ سال کے دوران اجلاس کے منٹس ،منیجنگ کمیٹی اور سوسائٹی کے افسران ، تمام ممبران کے نام والد کے نام رہائشی اور فون نمبر اور جس تاریخ سے جس عہدے پرکام کررہے ہوں رکنیت دینے ، ختم کرنے اور ممبرشپ کی منتقلی ، زمین کی خریداری ، سوسائٹی کے پاس موجود اراضی اوراس کی مخصوص قیمت اور جس ذریعے سے اراضی حاصل کی گئی زمین کی خریداری کیلئے ارکان کی تفصیل قسطوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے شامل رقم اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ اورنادہندگان کی واجب الادا رقم سمیت تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی ویب سائٹ پر درست معلومات فراہم کی جائیںگی اور اس کے ذمہ دار سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری ہوںگے ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرارکوآپریٹو کی 15 اگست 2016 ء کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق قابل اعتماد آڈٹ فرم سے اپنے اکاونٹس کا آڈٹ کروائے گی ۔

ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اے جی ایم میں زیربحث آنے والے ایجنڈے آئٹم کو جاری کرے گی اوراس اجلاس کی تمام ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائے گی ۔ سالانہ جنرل اجلاس کا کورم سوسائٹی کے کل ممبران کا ایک تہائی ہوگا اگر کورم پورا نہیں ہوگا تو اجلاس تین گھنٹہ کیلئے ملتوی کردیاجائے گا اگر پھر بھی کورم پورا نہیں ہوتا تو یہ تصور کیاجائے گا کہ ممبران اجلاس میں دلچسپی نہیں رکھتے اس لئے اجلاس ملتوی کردیاجائے گا اور پندرہ دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :