حکومت کا کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مراعات کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت زرعی ٹیوب ویلوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جارہی ہے ،ْذرائع

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مراعات کی فراہمی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاشتکاروں کی بہبود کے لئے 43 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،ْ زرعی قرضوں کی رقم بھی 700 ارب روپے سے بڑھا کرایک ہزار ارب کردی گئی ہے ،ْچھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئی50 ہزارروپے تک کے زرعی قرضے پر منافع کی شرح بھی کم کرکے نواعشاریہ نو فیصد کردی گئی ہے۔حکومت کے امدادی پیکیج کے تحت زرعی ٹیوب ویلوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :