کے پی کے حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر پانچ ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے ،ْذرائع

صوبے کے مختلف حصوں میں پانی کی 84 سکیمیں مکمل کی جائیں گی

اتوار جولائی 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) خیبرپختونخوا حکومت رواں مالی سال کے دوران عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر پانچ ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں پانی کی 84 سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ان سکیموں میں تباہ حال پائپ لائنوں کی مرمت، پانی کی فراہمی کی ایک سو سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور پشاور میں پانی کو جانچنے کی لیبارٹری کا قیام شامل ہے۔ادھر ضلع مانسہرہ میں Gravity فلو واٹر سکیمیں شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :