آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اتوار جولائی 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،ْ بالائی پنجاب،، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا،، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :