سکھر میں کرنٹ لگنے سے ماں اور2بچے جاں بحق ،ْتیسرا زخمی

میتوں کو ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تو علاقے میں کہرام مچ گیا،تین جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

اتوار جولائی 14:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) سکھر کے علاقے نصرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے ماں اور2بچے جاں بحق ہوگئے۔سکھر کی نصرت کالونی میں خاتون گھر میں کپڑے دھورہی تھی کہ اس دوران واشنگ مشین میں کرنٹ آگیااس دوران خاتون خانہ شاکرہ کرنٹ کی لپیٹ میں آگئیں ،ْ قریب ہی کھیلتے 2بچوں ماریہ اور عمار کو بھی کرنٹ نے جکڑ لیا۔

(جاری ہے)

خاتون کا تیسرا بچہ رحیم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیااہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیاجہاں 3سالہ رحیم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔میتوں کو ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تو علاقے میں کہرام مچ گیا،ایک ہی گھرانے سے تین جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :