سیالکوٹ ،ْ پابندی کے باوجود دریائے چناب میں نہانے والے پانچ نوجوان گرفتار

ملزمان کو جلد جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا جائے گا ،ْپولیس

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے پابندی کے باوجود دریائے چناب میں نہانے والے پانچ نوجوان گرفتار کرلیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے مین برج کے قریب ندیم ، عمران ، آصف ، حیدر اور شہزاد نہارہے تھے جنہیں پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کرلیااور ملزمان کے خلاف دفعہ188کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ، پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :