وزیراعظم کےکزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی کےسامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ

جےآئی ٹی ممبران کارویہ خوش گواررہا،گلف اسٹیل کےبارےمیں سوال پوچھاگیا،تمام سوالات کے جوابات دیے،دوبارہ پیشی کیلئےفی الحال نہیں بلایاگیا۔میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 جولائی 2017 15:40

وزیراعظم کےکزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی کےسامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02جولائی2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع جے آئی ٹی کے سامنے اپنابیان ریکارڈکروادیا،پاناماکیس کی جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے تحقیقات مکمل کرلیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاء کی سر وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے پاناماکیس سے متعلق اپنی فائنل تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

طارق شفیع سے جے آئی ٹی ممبران نے پونے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ طارق شفیع نے بتایاکہ آج مجھ سے جے آئی ٹی کے ممبران کا رویہ خوش گوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل کے بارے میں سوال پوچھا ۔ جس پر میں نے گلف اسٹیل کے بنانے اور اسکے لیے جانے والے فنڈز سے متعلق بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوابات دیے۔ جے آئی ٹی کو کوئی دستاویزات فراہم نہیں کیے۔ طارق شفیع نے کہا کہ جے آئی ٹی نے دوبارہ پیشی کا فی الحال نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :