جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرے، انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی‘ سرتاج عزیز

کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں‘ہندوستان اور پاکستان کو اس معاملے میں اپنا جواب تیار کرنے کے لیے تین ماہ دیئے گئے ہیں اس کے بعد ہم انکی حدود کو چیلنج کریں گے‘ امریکی ترجمان کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم زیادہ تعلق چین اور روس سے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس خطے میں ترقی لا رہے ہیں‘ون بیلٹ ون روڈ کا کانسیپٹ بہت وسیع ہے‘ ریمنڈ ڈیوس واقعے پر اس وقت کی حکومت کا موقف جلد سامنے آیے گا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 18:10

جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرے، انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی‘ سرتاج عزیز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرے، انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی‘کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں‘ہندوستان اور پاکستان کو اس معاملے میں اپنا جواب تیار کرنے کے لیے تین ماہ دیئے گئے ہیں اس کے بعد ہم انکی حدود کو چیلنج کریں گے‘ امریکی ترجمان کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم زیادہ تعلق چین اور روس سے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس خطے میں ترقی لا رہے ہیں‘ون بیلٹ ون روڈ کا کانسیپٹ بہت وسیع ہے‘ ریمنڈ ڈیوس واقعے پر اس وقت کی حکومت کا موقف جلد سامنے آیے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہا کہ گلوبلئایزیشن میں تجارت صرف امیروں کے لئے تھی مگراب وہ نظام اب ختم ہو رہا ہے، تمام ممالک اب اسکا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنہ اور سی پیک منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے بھارت کے اپنے لوگ اسے سراہ رہے ہیں‘سی پیک سے باہر رہ کر بھارت نقصان اٹھا رہا ہے‘ ہم زیادہ تعلق چین اور روس سے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس خطے میں ترقی لا رہے ہیں‘ون بیلٹ ون روڈ کا کانسیپٹ بہت وسیع ہے مگر امریکہ سے تعلقات مزید بہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی آیے سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں‘ ہندوستان اور پاکستان کو اس معاملے میں اپنا جواب تیار کرنے کے لیے تین ماہ دیت گئے ہیںاس کے بعد ہم انکی حدود کو چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس واقعے پر اس وقت کی حکومت کا موقف جلد سامنے آیے گا اس واقعے کے بعد سلالہ اور دیگر واقعات کے بعد ہم نہیں چاہتے تھے کی کسی بھی قسم جے حالات خراب ہوں قانون کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں نواز شریف اور چوہدری نثار نے اپنی رائے دے دی تھی کہ کیا ہوا اور کیوں ہوا کشمیر میں بہان الدین وانی کی شہادت کے بعد چلنے والی مہم پہلی کبھی نہیں چلی ہم مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم پر بھارت کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں جے آئے ٹی اپنی تحقیقات کرے، انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی