ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف نے تتہ پانی میںبڑے ہسپتال کاافتتاح کردیا

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف نے تتہ پانی میںبڑے ہسپتال کاافتتاح کردیا،منیجنگ ڈائریکٹرملک افتخارکے سیدة الزھرہ ہسپتال میںایمرجنسی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگربہترین قابل ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف،ایمبولینسز بھی شامل ہیں،بالخصوص لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے سیدة الزھرہ ہسپتال اہم کرداراداکریگا،ہسپتال کے کھلنے سے تتہ پانی سمیت لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوںودیگرعوام کوبھی سہولت میسرہوگئی،عوام علاقہ ،سیاسی وسماجی رہنمائوںکااظہارتشکر۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ڈی ایس پی ریاض مغل نے گزشتہ روزتتہ پانی کے مقام پرعلاقہ کی نامورشخصیت ومنیجنگ ڈائریکٹرملک افتخارکے ہسپتال سیدة الزھرہ کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرملک فیاض موسیٰ،سردارزاہدنذیر،ملک بشیرصدرانجمن تاجران تتہ پانی،ملک الطاف سیاسی رہنما،سردارالیاس، سردارالطاف ،ملک شوکت،ملک افتخار،ملک یاسرمنہاس،ملک اتفاق،سردارنازک حسین،ڈاکٹرانصار،ڈاکٹرحسنین بخاری،ڈاکٹرعمران،ڈاکٹرنثار،ڈاکٹرعظیم،لیڈی ڈاکٹر شازیہ کے علاوہ دیگربہترین ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اوردیگرسٹاف کے علاوہ علاقہ کی نامورسیاسی وسماجی شخصیات ،عوام علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرملک افتخارنے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ڈی ایس پی ریاض،پی آراوٹووزیرمال سردارطاہرمحمودایڈووکیٹ ،ایکسین اجمل مصطفی ودیگرکوہسپتال کے مکمل معائنہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف،وارڈبوائز،ہسپتال کے اندرلگائی گئی بہترین وجدیدمشینری کے ساتھ ساتھ دیگرتمام ترتفصیل سے آگاہ کیا۔

تتہ پانی کے مقام پراس سے قبل اتنابڑااورسہولیات سے آراستہ کوئی ہسپتال نہ تھاسیدة الزھرہ ہسپتال کے کھلنے سے جہاںمقامی آبادی کے ساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوںکوبہترین سہولت میسرآئی ہے وہیںپرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے بھی یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں۔سیاسی وسماجی رہنمائوں،سول سوسائٹی، انجمن تاجران،وکلاء حضرات وعوام علاقہ نے منیجنگ ڈائریکٹرملک افتخارکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :