گوجرانوالہ ،ْدریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان کی جان لے لی ،ْلاشیں نکال لی گئیں

تینوں نوجوان آپس میں رشتے دار تھے اور ان کا تعلق گوجرانوالہ کے محلہ سلطان پورہ گھوڑے شاہ سے تھا

اتوار 2 جولائی 2017 22:00

گوجرانوالہ ،ْدریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء)دریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان کی جان لے لی۔ اتوار کو تین نوجوان دریائے چناب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ سیلفی بنانے کیلئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں جن کی شناخت طاہر لطیف، ارسلان یعقوب اور اسامہ سعید کے ناموں سے ہوئی ہے ،ْ تینوں نوجوان آپس میں رشتے دار تھے اور ان کا تعلق گوجرانوالہ کے محلہ سلطان پورہ گھوڑے شاہ سے تھا۔