مجھے ایک مرتبہ سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا ،پھر کیا ہوا؟ شیخ رشید نے ماضی کا قصہ بتا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 جولائی 2017 22:12

مجھے ایک مرتبہ سعودی عرب میں پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا ،پھر کیا ہوا؟ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی ۔2017ء) شیخ رشید کو ایک مرتبہ سعودی عرب میں پولیس نے پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں چھ سات بار وزیر بنا ہوں اللہ نے بہت عزت دی ہے۔ میں اس مرتبہ روضہ رسول پر سلام کرنے نہیں گیا ۔ کیونکہ ایک مرتبہ میں سلام کرنے گیا تو وہاں سینکڑوں افراد اکٹھے ہو گئے اور وہاں پولیس آ گئی کافی ہنگامہ ہو گیا وہاں کافی سارے پنجابی تھے جنہیں عربی آتی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس والے سمجھے کہ یہ کوئی پیر ہے اور ادھر کوئی شرک وغیرہ کر رہا ہے ۔ پولیس والوں کو میری انگلش سمجھ نہ آئے اور مجھے ان کی عربی سمجھ نہ آئے۔وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ وہاں سینکڑوں لوگ اکٹھے ہو گئے۔ میں نے دُعا کی کہ یا الله اب تو ہی مجھے بچا لے ۔ پاکستان میں لوگ سوچیں گے کہ پتا نہیں کیوں مجھے وہاں گرفتار کر لیا ۔ پھر وہاں کچھ پٹھان آئے انہوں نے عربی میں بتایا کہ یہ سیاسی بندہ ہے کوئی پیر وغیرہ نہیں۔ جس پر انہوں نے میری جان چھوڑی۔