ایس ای سی پی ڈائریکٹرماہین فاطمہ کے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں سنسنی خیزانکشافات

چیئرمین نے جے آئی ٹی کے جارحانہ رویے کاذکرنے کرنے کی ہدایت اوررونے کاذکرکرنے کوکہا،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی دی گئی

اتوار 2 جولائی 2017 23:40

ایس ای سی پی ڈائریکٹرماہین فاطمہ کے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) ایس ای سی پی ڈائریکٹرماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں ،ان کاکہناہے کہ چیئرمین نے انہیں جے آئی ٹی کے جارحانہ رویے کاذکرنے کرنے کی ہدایت اوررونے کاذکرکرنے کوکہا،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں انکشاف کیاہے کہ 25مئی کوان کی جے آئی ٹی میں پیشی ہوئی تھی اور29مئی کوچئیرمین نے ان سے پوچھاکہ جے آئی ٹی میں کیاہواہے ،یکم جون کومجھ سے پیشی کی رپورٹ مانگی گئی اوربتایاگیاکہ رپورٹ چیئرمین کی طرف سے مانگی گئی ہے ۔چئیرمین نے جے آئی ٹی پرجارحانہ رویے کی شکایت کی ہدایت کی اورکہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے رونے کاذکرکروں ،عاکف سعید،یاسرمنظور،مسرت جبین اورمظفرمرزااس کے گواہ ہیں ،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،مجھے دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :