ماہرین کا ٹینڈے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کے استعمال کا بھی مشورہ

پیر 3 جولائی 2017 14:53

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے ٹینڈے کی قسم دلپسندکی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ٹینڈے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کے استعمال کا بھی مشورہ دیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹینڈا دلپسند محکمہ زراعت پنجاب اور ماہرین زراعت کی سفارش کردہ بہترین قسم ہے جس کا پھل گول اور ہلکے سبز رنگ کا ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقے میں بے مثال اور 10ٹن فی ایکڑ تک پیداوار کابھی حامل ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ٹینڈے کی فصل نازک ہوتی ہے جو شدید سردی یاکہر کو برداشت نہیں کرسکتی اس لئے اس کی اگیتی فصل اپریل اور پچھیتی فصل جولائی کے آخر تک کاشت کی جاتی ہے اس طرح ٹینڈا مئی سے لے کر نومبر تک سبزی منڈی میں دستیاب رہتاہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی زمین جس میں پانی کا مناسب نکاس اور نامیاتی مادہ کافی مقدار میں موجود ہو ٹینڈے کی کاشت کیلئے بہت موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت کیلئے اڑھائی میٹر کے فاصلے پر نشان لگائیں اور 2پٹڑیوں کے درمیان 50سینٹی میٹر چوڑی کھالی چھوڑ کر2میٹر چوڑی پٹڑیاں بنائیں اور ان کے دونوں کناروں پر آبپاشی کے فوراًبعد جہاں تک پانی کی نمی پہنچ سکے 40سینٹی میٹر کے فاصلے پر 2سی3بیج ، 3 سی4سینٹی میٹر گہرائی میں دبادیں اس طرح ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد8ہزار ہو جائے گی جس کیلئے 2کلوگرام صحت مند بیج استعمال ہو گا۔