انور سیف اللہ کا کرک سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے فیصلہ خوش آئندہے ، ملک سید عمران

پیر 3 جولائی 2017 17:59

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے ایک بیان میں انور سیف اللہ کی جانب سے کرک سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انور سیف اللہ کا کرک سے الیکشن جیتنے سے وہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

سیف برادران کی لکی مروت اور کرک کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انور سیف اللہ کا کرک کے عوام کے ساتھ دلی لگائو ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کرک سے الیکشن لڑنے کو ترجیح ہے جبکہ کرک کے عوام بھی ان کی اس فیصلے پر خوش ہے کیونکہ انہیں انور سیف اللہ خان کی شکل میں ایک مسیحا مل جائیگا جو کہ ان کے مسائل کو حل کر کے دم لے گا انہوں نے کرک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انور سیف اللہ کو بھر پور سپورٹ کریں تاکہ ان کی پسماندگی کاخاتمہ کیا جا سکے۔