Live Updates

جے آئی ٹی مریم نوازکو بلانے کے بجائے سوالنامہ بھیجے ،وزیراعظم کے خلاف تماشہ ختم ہونا چاہئے،اسحاق ڈار

نوازشریف کا نہ پانامہ میں نام ہے نہ کسی کمپنی میں ، جن کے نام پانامہ میں ہیں وہ سب سے زیادہ سازشیں کر رہے ہیں ، عمران خان ڈرپوک آدمی ہے اس نے اپنی شادی تک چھپائی، ان کا نکاح پیرس میں نہیں، سینیٹ جان ووڈ میں ہوا ،عمران خان جواریہ، جھوٹا اور ٹیکس چور اور مشرف کے جوتے چاٹنے والا شخص ہے ، ریفرنڈم کی حمایت پر انڈے کھائے ، زکوٰة کے پیسوں سے جوا کھیلا، جھوٹ کی سیاست پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے، مجھے جے آئی ٹی میں دو دفعہ بلائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت افتخار چوہدری کے خلاف پرویز مشرف کا کیس ججز نے مستردکردیا ، ارسلان افتخار کیس میں عدالت نے جے آئی ٹی کو سوال لکھ کر دیے ، جج کے بیٹے کیلئے کوئی اور قانون اور وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کے لئے کوئی اور قانون ، یہ جائز نہیں ،مشرف کے زمانے میں ریفرنسز بدنیتی کی بنیاد پر بنائے گئے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 3 جولائی 2017 18:10

جے آئی ٹی مریم نوازکو بلانے کے بجائے سوالنامہ بھیجے ،وزیراعظم کے خلاف ..
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مریم نواز کو جے آئی ٹی میں بلانے کے بجائے انہیں سوالنامہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی کیس نہیں ،یہ تماشہ ختم ہونا چاہیے، وزیراعظم نوازشریف کا نہ پانامہ میں نام ہے نہ کسی کمپنی میں ، جن کے نام پانامہ میں ہیں وہ مختلف سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں اور سب سے زیادہ سازشیں وہ کر رہے ہیں ، عمران خان ڈرپوک آدمی ہے اس نے اپنی شادی چھپائی، عمران خان کا نکاح پیرس میں نہیں ہوا ان کا نکاح سینٹ جان ووڈ میں ہوا ،عمران خان آپ آج بھی جواریے ہیں جھوٹے اور ٹیکس چور ہیں ، عمران خان نے نوجوانوں کا اخلاق تباہ کردیا ہے ، عمران تم مشرف کی جوتیاں چاٹتے رہے ، ریفرنڈم کی حمایت پر انڈے کھائے ، عمران خان نے کراچی یونیورسٹی میں گندے انڈے کھائے، عمران خان نے زکوٰة کے پیسوں سے جوا کھیلا،عمران خان تمہارے لئے تو کیلیفورنیا کا کیس ہی کافی ہے، اپنے اردگرد اے ٹی ایم مشینوں کو دیکھو وہ پیسے باہر بھیجتے ہیں ، جھوٹ کی سیاست پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے، مجھے دو دفعہ بلائے جانے اور میرے پیش نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت افتخار چوہدری کے خلاف پرویز مشرف کا کیس ججز نے مستردکردیا ، ارسلان افتخار کیس میں عدالت نے جے آئی ٹی کو سوال لکھ کر دیے ، جج کے بیٹے کیلئے کوئی اور قانون اور وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کے لئے کوئی اور قانون ، یہ جائز نہیں ہے،مشرف کے زمانے میں ریفرنسز بدنیتی کی بنیاد پر بنائے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کے بعدفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سب سے پہلے وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میں نے ٹی وی پر یہ خبر دیکھی کہ مجھے دو دفعہ پہلے بلایا گیا اور میں مصروفیات کے باعث نہیں آسکا، یہ بات غلط ہے ،مجھے ایک ہی نوٹس ملا اور میں نے اپنے آپ کو پیش کیا ، جو سوالات انہوں نے پوچھے میں نے جوابات دیے دیے کیونکہ جو بھی معاملات ہیں بڑے شفاف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا نہ پانامہ میں نام ہے نہ کسی کمپنی میں ، جن کے نام پانامہ میں ہیں وہ مختلف سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں اور سب سے زیادہ سازشیں وہ کر رہے ہیں ، چند ریفرنسز مشرف کے زمانے میں بنائے گئے وہ بدنیتی کی بنیاد پر بنائے گئے ، 23سال سے ڈرامہ اس ملک میں چلتا رہا ،2000کو اتفاق فائونڈری سے متعلق کیس بدنیتی کی مثال ہے، مشرف کا افتخار چوہدری کے خلاف کیس ججز نے مستردکردیا ، اسی طرح پاکستان سٹیل مل کا کیس بھی محترم عدلیہ نے مستردکردیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی کیس نہیں یہ تماشہ ختم ہونا چاہیے، جب بھی ملک میں استحکام آنا شروع ہوجاتا ہے یہ کام شروع ہوجاتا ہے ، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو یہ نوید سنائی جا رہی ہے کہ اگلے بارہ سالوں میں پاکستان دنیا کی 30بہترین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا ، ابھی تک نوازشریف نے حکومت کے حوالے سے کرپشن کوئی باہر نہیں لا سکا ، کسی بھی دنیا کے حصے میں اس طرح کی عجیب وغریب پٹیشنز نہیں ہوتی۔

ارسلان افتخار کیس میں جے آئی ٹی کا ضابطہ کار طے ہوا ،ارسلان افتخار کیس میں عدالت نے جے آئی ٹی کو سوال لکھ کر دیے ، جج کے بیٹے کیلئے کوئی اور قانون اور وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کے لئے کوئی اور قانون ، یہ فیئر نہیں ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں مشترکہ ہوتی ہیں ، مریم نوازمیری اور قوم کی بھی بیٹی ہے ، کل کو عظمیٰ یا علیمہ بہن کو بلایا جائے تو مجھے برا لگے گا ، سپریم کورٹ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو سوالنامہ بھیجا جائے ، ایک ہماری ذاتی زندگی ہے اور ایک ہماری پبلک لائف ہے ، میں چار دفعہ وزیررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تم کہتے ہو یہاں سے پیسے باہر جاتے ہیں اپنے اردگرد اے ٹی ایم مشینوں کو دیکھو وہ پیسے باہر بھیجتے ہیں ، جھوٹ کی سیاست پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے پیار اور نفرت کا پرانا رشتہ ہے ، وہ لاہور میں میرے دفتر آتے رہتے تھے اور میرے بیٹوں کے پاس بیٹھ کر میرا انتظار کرتے تھے ، میں جو عطیات عمران کو دیتا تھا وہ میرے اور میرے رب کے درمیان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ بچوں کو بچوں تک رہنے دیں ، آپ میرے بچوںکو گھسیٹ لیتے ہیں ، عمران خان نے بینظیر کے بارے میں بھی بیہودہ باتیں کیں ، یہ ڈرپوک آدمی ہے اس نے اپنی شادی چھپائی، عمران خان کا نکاح پیرس میں نہیں ہوا ان کا نکاح سینٹ جان ووڈ میں ہوا ، عمران خان تم کس منہ سے آرٹیکل 62-63کی بات کرتے ہو ، عمران خان تمہارے لئے تو کیلیفورنیا کا کیس ہی کافی ہے ، مجھے وکیل سے پیغام بجھواتے ہیں کہ ڈار صاحب آہستہ چلیں ، عمران خان تمہارے جھوٹ تمہارے منہ پر آئیں گے ، صرف سچ بات ہی کہوں گا ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے زکوٰة کے پیسوں سے جوا کھیلا، میں نے تو حساب دے دیا اپنی بھی تلاشی دو ، میں تو چارٹر اکائونٹنٹ ہوں تمہارے اثاثے کیسے بن گئے ، جب پتہ چلا کہ عمران خان نے جوا کھیلا تو اعتبار اٹھ گیا ، عمران خان نے نوجوانوں کا اخلاق تباہ کردیا ہے ، عمران خان کو شوکت خانم کیلئے عطیہ دیتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب یوکے کی پراپرٹی کا اعتراف کر چکے ہیں ، عمران خان بتائیں آپ کی لابی کوئی اور ہے ، اوئے توئے سے تو عمران خان جملہ شروع کرتے ہیں ، عمران خان آپ آج بھی جواریے ہیں جھوٹے اور ٹیکس چور ہیں ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنے کے وقت عمران خان سے بات چیت کی کوشش کی جن کے پاس پیسے ہیں عمران خان اس کو مجرم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن کاغذات میں پکوڑے تقسیم کرنے چاہیئں وہ پیش کئے جا رہے ہیں ، ٹریش اور ویسٹ پیپر میں زیادہ فرق نہیں ہوتا ، ہمارے خلاف ماضی میں ایک روپے کی ریگولیٹری نہیں نکالی جا سکی ، پاکستان اس وقت ٹیک آف سٹیج پر ہے ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران تم مشرف کی جوتیاں چاٹتے رہے ، ریفرنڈم کی حمایت پر انڈے کھائے ، عمران خان نے کراچی یونیورسٹی میں گندے انڈے کھائے ، عمران خان تم ثابت کرو کہ میں غلط ہوں ، میں ثابت کروں گا کہ میں صحیح ہوں ، عمران خان آج دوسرا امیر ترین پارلیمنٹرین کیسے بن گیا، عمران خان بتائیں ان کی وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے یا یہودیوں کیساتھ پاکستان کو بتا دو تمہارے پیچھے تو کوئی اور ہے ، عمران خان سے کوئی اور تماشے کروا رہا ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کو اپنی ساکھ کو ثابت کرنا ہوگا ، ایس ای سی پی کے کاغذات میں کوئی ٹیمپنگ نہیں ہوئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات