مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید،لوگ سڑکوں پر نکل آئے ،بھارت کے خلاف شدید احتجاج

اننت ناگ میں بھارتی پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی

پیر 3 جولائی 2017 19:45

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باہمنو کے علاقے میں قابض افواج نے محاصرہ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کفایت اور جہانگیر کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج کرتے ہوئے پتھرا ئوکیا، جب کہ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ دونوں نوجوان کشمیری مجاہدین تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین کے ذاکر موسی گروپ سے تھا۔ادھر ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) میں بھارتی پولیس پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔