قطر میں موجود پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں اور قطری شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی پیر 3 جولائی 2017 20:12

قطر میں موجود پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں اور قطری شہریوں کے ملک ..
دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2017ء) قطر نے اپنے شہریوں پر بیرون ممالک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر خلیجی بحران ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے عید الفطر پر تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ اب بحران کے شکار قطر کی جانب سے ایک اور ہنگامی فیصلہ لیا گیا ہے۔

قطری حکومت نے اب اپنے شہریوں پر بیرون ممالک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نا صرف قطری شہری بلکہ قطر میں رہائش پذیر تمام افراد پر قطر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے یہ اقدام معاشی حالات خراب ہونے اور خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پورا نہ کرنے پر ممکنہ اقدامات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ قطر نے ملک بھر میں بیرونی سیکورٹی فورسز کی مدد سے سیکورٹی کو ہائی الرٹ بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ خلیجی ممالک کی پابندیوں کو ختم کروانے کیلئے مسلسل کئی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ قطری وزیر خارجہ اب تک اس سلسلے میں کل 7 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں تاہم انہیں اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :