وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے جے آئی ٹی کے رو برو اپنا موقف پیش کر کے ملک میں قانون کی بالا دستی کی روشن مثال قائم کی، سید زعیم قادری، عمران نذیر، رانا ارشد

پیر 3 جولائی 2017 22:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری‘خواجہ عمران نذیر اورپارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے جے آئی ٹی کے رو برو اپنا موقف پیش کر کے ملک میں قانون کی بالا دستی کی روشن مثال قائم کی ہے جو کسی بھی معاشر ے میں انصاف کے حصول اور قانون کے سامنے ہر خاص و عام کے برابر ہونے کا تاثر دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں جمہوریت مستحکم بلکہ اس سے ملک میں احتساب کا نظام بھی مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پاپولر لیڈر شپ کے خلاف فیصلوں سے ان کی مقبولیت میں کبھی کوئی فرق نہیںپڑتا۔

متعلقہ عنوان :