گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ یورو کاجر مانہ

پیر 3 جولائی 2017 22:57

گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ یورو کاجر مانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کے سربراہ مارگیٹ ویسٹیگر نے بتایا کہ گوگل نے اینٹی ٹرسٹ رولز کی خلاف ورزی کی اور اپنی شاپنگ سروس دیکر غیر قانونی کام کیا اور اپنی مصنوعات کو برتر قرار دیا۔یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو جرمانہ عائد کرتے ہوئے اپنا طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے 90 دن کی مہلت بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :