کپاس کے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے اجتناب کریں،زرعی ماہرین

بدھ 5 جولائی 2017 14:08

کپاس کے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے اجتناب ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملد رآمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کے لئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں اور ہوا کے مخالف رخ پر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کیڑوں کے خلاف مخصوص زہر سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے اور سپرے سے پہلے مشین کی نوزلیں اچھی طرح چیک کر لی جائیں تاکہ پوری فصل پر یکساں سپرے ہو سکے۔

ا نہوںنے کہا کہ ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھی جائے کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے۔ انہوںنے سپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :